[Verse 1]
تم تھے کب دل کے پاس سجن
اُترے کب دل کا غبار صنم
نہیں کرنا مجھ کو پیار صنم
تیرے عشق میں رُل گئی ساری
کب گزرے غم کی شان صنم
کب نکلے میری جان صنم
لیتی ہے تیرا نام سجن
ہر سانس میری بے چاری
[Chorus]
گھر آ جا تُو
کر نا رحم، تڑپا نہ یوں
رکھ لے بھرم
میری دنیا ختم تیرے بعد صنم
ہر اپنا لگے انجان
میرا سایا تُو
ہیر میں تیری، میرا رانجھا تُو
دیر نہ کر، میرے سر پہ ہے عشق سوار
نہ لگے من، ہوگیا سب سے اُچاٹ
[Verse 2]
نہ رہا میرا سکون باقی
تیرا غم بھی ہے اس دل میں باقی
نہیں تھا میرا پیار کافی
تیری زات کو ہیں ملال سو
میری جان بتا میری کیا خطا تھی؟
کہ فقط مجھے ملی کیوں سزا یہ؟
اس قید سے مجھے دے رہائی
کیا بچا یہاں پہ گنوانے کو؟
[Chorus]
گھر آ جا تُو
کر نا رحم، تڑپا نہ یوں
رکھ لے بھرم
میری دنیا ختم تیرے بعد صنم
ہر اپنا لگے انجان
میرا سایا تُو
ہیر میں تیری، میرا رانجھا تُو
دیر نہ کر، میرے سر پہ ہے عشق سوار
نہ لگے من، ہوگیا سب سے اُچاٹ